کورونا کے ساتھ اعتکاف کیسے ہوگا ۔۔۔۔۔۔؟

Apr 27, 2021 | 16:07:PM
کورونا کے ساتھ اعتکاف کیسے ہوگا ۔۔۔۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی شدید لہر میں اس مرتبہ اعتکاف کیسے ہوگا ۔ تین محکمے ابھی تک حتمی فیصلہ نہ کر سکے تاہم محکمہ صحت پنجاب نے گھروں میں اعتکاف کرنے کی ہدایت کر دی۔
حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے خواہشمند حضرات پریشان ہونے لگے،واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے چھ فٹ کے فاصلے کی بنیاد پر اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی تھی ۔مزارات، جامعات اور مساجد کی انتظامیہ بھی اعتکاف کے معاملے پر تذبذب کا شکار نظر آنے لگی۔
اس حوالے سے این سی او سی نے اعتکاف کے لئے ایس او پیز بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ این سی او سی کے نوٹیفکیشن پر متعلقہ محکمے ایس او پیز تیار کریں گے۔ ایس او پیز جاری ہونے پر اعتکاف بٹھانے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ بدھ کو ملک بھر میں موذی کورونا وائرس کےباعث مزید 142 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 794 ہے اور 6 لاکھ 99  ہزار 816 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 605، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 156، دارالحکومت اسلام آباد 670، گلگت بلتستان 105، صوبہ بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 464 افراد کی اموات ہوئیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 804، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 661، پنجاب 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ 2 لاکھ 79 ہزار 272، بلوچستان 21 ہزار 803، آزاد کشمیر 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم سے ملاقات سے قبل ترین گروپ کا بھرپور سیاسی پاور شو