نگران وزیراعلیٰ کا اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ, تعمیراتی کاموں کا جائزہ

Sep 26, 2023 | 23:08:PM
نگران وزیراعلیٰ کا اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ, تعمیراتی کاموں کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے  اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں اور منصوبے کے اطراف سٹرکوں کی تعمیر کا معائنہ کیا،وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر, سید اظفر علی ناصر, وہاب ریاض اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی ہمراہ تھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ ہمارا لاہور کا بہت اہم پراجیکٹ ہے،اس ڈیزائن کا لاہور کا پہلا برج بن رہا ہے،امید کر رہے ہیں اسے اگلے چند ہفتوں میں مکمل کر لیں،اس روڈ کے یو ٹرن سارے مکمل ہو گئے ہیں،اس منصوبے سے وحدت روڈ سے پیکو روڈ تک سگنل فری روڈ ہو گئی ہے, سنگل فری روڈ ہونے سے ٹریفک کا مسئلہ بھی کم ہو گا,کچھ کام باقی ہے وہ بھی جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اکبر چوک سے ٹاؤن شپ تک کی سڑک کی بھی ریوپیم کیا جائے گا,امید ہے کہ اس کے بعد ٹریفک کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی,لاہور کے لیے ایک اہم چیز یہ کی ہے کہ مال روڈ کو ڈسٹ فری بنانے کی کوشش کریں گے، کوشش ہے اگلے پندرہ بیس دن تک آپ کو مٹی نظر نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ کا26واں اجلاس، 9نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی

محسن نقوی نے کہا کہ سیالکوٹ بہت اہم شہر ہے اگلے تین ماہ تک سیالکوٹ کی شکل ضرور بدلیں گے،سانحہ جڑانوالہ میں بائیس میں سے اکیس چرچ کی تعمیر ہو گئی ۔