کراچی پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جرائم کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 26, 2022 | 18:34:PM
شہر قائد، جرائم کی وارداتوں، کمی نہ آ سکی، پولیس کے دعوے، اینٹی سٹریٹ کرائم فورس،
کیپشن: کراچی پولیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی،کراچی پولیس کے دعوے اور بنائی گئی اینٹی سٹریٹ کرائم فورس بھی کچھ کام نہ دکھا پائی۔
ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق ماہ ستمبر میں بھی جرائم کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچا ،شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 74 افراد اپنی جان سے گئے ،ذرائع کے مطابق ستمبر میں 15 گاڑیاں چھینی گئی اور 150 سے زائد چوری ہوئی ،موٹر سائیکل چوری کی 4 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں جبکہ 400 سے زائد چھینی گئی ،ذرائع کا مزیدکہناتھا کہ شہریوں سے 3 ہزار سے زائد موبائل فونز اسلحہ کے زور پر چھینے گئے ، اس کے علاوہ بینک سے رقم لیکر نکلنے والے 60 سے زائد شہریوں کو لوٹا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 14 شہری جان کی بازی ہار گئے،شہریوں نے بھی موقع پاکر ڈکیتی میں ملوث 8 ڈکیت تشدد کے بعد ہلاک کئے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عمران کی حکومت مزید رہتی تو ہم مہنگائی کی جگہ ملک کو رو رہے ہوتے، فضل الرحمان