خواجہ آصف کا پارٹی قیادت میں اختلافات کا اعتراف

Sep 26, 2021 | 19:39:PM
پارٹی قیادت، اختلافات کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے پارٹی قیادت میں اختلافات کا اعتراف کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جھگڑے ورکروں کے نہیں قیادتوں کے ہیں،، اگر آئندہ حکومت بنانی ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے، مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں جس کے باعث حکومت کا بسترکسی بھی وقت گول ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ۔۔یہ فی لیٹر کتنے میں فروخت ہوتا ہے،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی لیڈر شپ میں لڑائیاں ہیں اسے ختم کریں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ جھگڑے ورکرز کے نہیں قیادت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھگڑے ختم نہ کیے تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔کراچی تا پشاور نواز شریف کے پیچھے کھڑے ہو جائیں،آئندہ الیکشن میں اگر حکومت کیلئے مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوری تحریک میں مسلم لیگ ن کی قربانیاں مثال رکھتی ہے، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے سختیاں برداشت کی ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے، کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی خدمت کا ثمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے شادی کے دعوے پر مبینہ شوہر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا