قراردادویٹونہ کرنے پر اسرائیلی وفدکادورہ امریکامنسوخ

Mar 26, 2024 | 22:45:PM
قراردادویٹونہ کرنے پر اسرائیلی وفدکادورہ امریکامنسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قراردادویٹونہ کرنے پر اسرائیلی وفد کا دورہ امریکامنسوخ کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد کو ناکام کرنے کے لیے ویٹو کے استعمال میں واشنگٹن کی ناکامی جنگی کوششوں اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کیلئے بری خبر! وزارتِ مواصلات نے پابندی کا مطالبہ کر دیا

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی موقف میں تبدیلی کے تناظر میں وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی وفد جسے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر واشنگٹن بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا اب امریکہ نہیں جائے گا۔