امریکی بینک 3کم عمر بچوں کے ہاتھوں لٹ گیا

Mar 26, 2024 | 19:12:PM
امریکی بینک 3کم عمر بچوں کے ہاتھوں لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ڈویب ڈیسک ) امریکا میں اکثر جرم کی ایسی ایسی داستانیں رقم ہوتی ہیں کہ دیکھنے اور سننے والوں کو اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں آتا ہے ایسی ہی ایک واردات کو 3 بچوں نے سر انجام  دیا ہے جس کے بعد ہر کوئی حیران رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 3 کم عمر بچوں کو پولیس نے بینک لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ٹیکساس کے علاقے گرینز پوائنٹ میں واقع ویلز فارگو بینک  میں تین کم عمر بچوں نے ڈکیتی کی ، جن کی عمریں بالترتیب 11 ، 12 اور  ایک بچے کی عمر تقریبا 16 سال ہے ، ان تینوں بچوں نے انتہائی فلمی انداز میں بینک میں ڈکیتی کی ، تینوں بچے بینک میں داخل ہوئے اور بلاجھجک سیدھا ٹیلر کے پاس پہنچے اور اسے دھمکی آمیز نوٹ جیب سے نکال کر تھما دیا اور کیش لے کر پیدل ہی فرار ہو گئے ۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں مبینہ طور پر بینک لوٹنے والے تین بچوں کو گرفتار کر لیا گیا، بینک لوٹنے والے بچوں پر دھمکی دے کر ڈکیتی کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں، بچوں کی عمر 18 برس سے کم ہونے کے باعث معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ایف بی آئی آفس نے سی سی ٹی وی کیمرے میں مشتبہ بچوں کو گرینز پوائنٹ کے علاقے میں بینک لوٹتے ہوئے دیکھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں پہچانیں، آپ کو یقین نہیں آئے گا، انہوں نے ویلز فارگو بینک لوٹا ہے،سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کئے جانے کے بعد دو لڑکوں کے والدین نے ایف بی آئی کو اطلاع دی جبکہ ایک لڑکے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شناخت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اہم ادارے کی نجکاری کی تیاریاں،کابینہ نے بورڈ کی منظوری دے دی ، کون کون شامل ہو  گا؟