گول کیپر نے طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنالیا

Mar 26, 2023 | 20:50:PM
گول کیپر نے طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنالیا
کیپشن: ارجنٹینا گول کیپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گول کیپر نے ایک لیگ میچ میں ممکنہ طور پر طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چلی کی لیگ ٹیم Cobresal میں شامل گول کیپر لینارڈو ریکویانا نے گزشتہ دنوں یہ ریکارڈ بنایا۔انہوں نے Colo-Colo نامی مخالف ٹیم کے خلاف میچ کے 77 ویں منٹ میں ایک گول کک ماری جو بظاہر عام سی تھی مگر Colo-Colo کے گول کیپر برائن کورٹس اس وقت پنالٹی ایریا سے باہر کھڑے تھے اور بال اچھل کر ان کے سر کے اوپر سے گزر کر گول میں چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود کیوی کھلاڑی ناٹ آؤٹ قرار، ویڈیو وائرل
مقامی میڈیا کے مطابق یہ گول 101 میٹر کے فاصلے سے کیا گیا تھا۔اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں یہ ریکارڈ 96.01 میٹر سے کیے گئے گول کے نام ہے جو 2021 میں برطانیہ میں ایک کھلاڑی ٹام کنگ نے بنایا تھا۔
لینارڈو ریکویانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے کلب منیجر سے کہا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کریں اور ابھی ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فاصلے کی تصدیق کیسے کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹیڈیم سطح سمندر سے 24 سو میٹر بلند تھا اور ممکنہ طور پر ان کے گول میں اس نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ گیند کو پیچھے کھڑے 2 کھلاڑیوں کو دینا چاہتے تھے مگر وہ مخالف گول کیپر کو پیچھے چھوڑ کو گول پوسٹ میں چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا