عمران خان کا کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ 

Mar 26, 2023 | 19:43:PM
عمران خان کا کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ 
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں اہم اجلاس ہوا،جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عمران خان کل صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے ،اجلاس کے بعد فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوگئے،پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کل آسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد