بھنگ پالیسی تیار ،منظوری کےلئے جلد کابینہ میں پیش کی جائےگی

Jun 26, 2022 | 22:04:PM
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، بھنگ، پالیسی تیار، کابینہ، پیش،
کیپشن: بھنگ کا پودا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزات سائنس و ٹیکنالوجی نے ہیمپ (بھنگ)پالیسی تیار کرلی جسے منظوری کے لئے جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق پالیسی کے تحت اتھارٹی قائم ہوگی جبکہ بھنگ کی کاشت کا صنعتی لائسنس15سال کیلئے جاری ہوگا۔مسودہ کے مطابق بیج کی درآمد،خریداری اورکاشت پراے این ایف کی نگرانی ہوگی جبکہ وزارت خوراک بیج کی درآمد یا برآمد کا این اوسی جاری کرے گا۔
دستاویزات کے مطابق بیج کی رجسٹریشن کاسرٹیفکیٹ وفاقی ادارہ جاری کرے گا۔ پالیسی کے تحت مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کا این اوسی ڈریپ دے گا۔وزارت صنعت بھنگ کی درآمد کا خصوصی پرمٹ جاری کرے گی جبکہ لائسنس ہولڈرکوکم ازکم 10ایکٹرزمین پربھنگ کاشت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سوات ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے میدان مار لیا