نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق امتحانی پرچوں کا دورانیہ 2 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں لیے جائیں گے اور سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ کے امتحانات دوپہرکی شفٹ میں لیے جائیں گے اور امتحانات دوپہر ڈھائی سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 5 جولائی سے27 جولائی تک لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلور ملز ایسوسی ایشن کا بھی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان