بنچ پر اعتراض تھا تو ہفتے کو اور آج دلائل کیوں دیتے رہے، شاہ محمود قریشی

Jul 26, 2022 | 00:46:AM
شاہ محمو د قریشی، قوم، حکمران اتحاد، مسترد کرے گی،
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے کیس کے بائیکاٹ کرنے کے اعلان پر کہاہے کہ قوم آنے والے دنوں میں حکمران اتحاد کی قیادت کو مسترد کرے گی،قوم نے جیسے انہیں ضمنی الیکشن میں مسترد کیا ویسے ہی مسترد کرے گی۔
اسلام آباد میں علی زیدی اور شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہفتے کو لاہور کی رجسٹری میں انکے وکلا نے پیش ہو کر دلائل دیئے،ان لوگوں نے عدالت میں اپنے تحریری جوابات جمع کرائے،ہوا سوچ کے برعکس دکھائی دی تو کہتے ہیں ہم بائیکاٹ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ قوم سے مطالبہ کرتے ہیں ایسی شخصیات کا بائیکاٹ کریں،قوم آنے والے دنوں میں حکمران اتحاد کی قیادت کو مسترد کرے گی،قوم نے جیسے انہیں ضمنی الیکشن میں مسترد کیا ویسے ہی مسترد کرے گی،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومتی اتحاد کہتا ہے ان ججز پر اعتماد نہیں، فیصلہ حق میں آئے تو مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں،آپ کے حق میں فیصلہ آئے تو شادیانے بجاتے ہیں،ججز خلاف فیصلہ دیں تو سیخ پا ہو جاتے ہیں یہ ان کی جمہوری سوچ ہے،آج ان لوگوں نے ریاست کے اہم ستون عدلیہ پر حملہ کیا ہے ، ججز نے خندہ پیشانی اور تحمل کیساتھ بدتہذیبی کو برداشت کیا،اتنا اہم کیس تھا اور اٹارنی جنرل عدالت میں موجود نہیں تھے ، اس سارے کھیل کے ماسٹر مائنڈ آصف زرداری دبئی چلے گئے،کیا سپریم کورٹ نے پٹیشن نہیں سنی، دلائل کا موقع نہیں دیا؟۔
انہوں نے کہاکہ بنچ پر اعتراض تھا تو ہفتے کو اور آج دلائل کیوں دیتے رہے، آج قوم نے دیکھ لیا یہ کہتے کیا ہیں او رکرتے کیا ہیں،ان کا کہناتھا کہ ملک کی انہیں کوئی فکر نہیں، معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے،بلاول کو احساس نہیں سندھ ڈوبا ہے اور یہ پریس کانفرنسز کر رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کا خوف ہے انہوں نے سب کچھ بھلا دیا ہے،غیرفطری الائنس بکھرتا ہوا دکھائی دے رہاہے آج آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ بنانے کی درخواست پورے پاکستان کی تھی جو مسترد کردی گئی، عرفان قادر ایڈووکیٹ