پاکستان مسلم لیگ (ن)کے منشور میں تیار، اعلان کل کیا جائیگا

Jan 26, 2024 | 15:43:PM
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے منشور میں تیار، اعلان کل کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد حسین)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے آئندہ انتخابات کیلئے منشور تیار کر لیا جس کا اعلان کل کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے منشور کے اعلان سے متعلق خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی نوازشریف ہوں گے، تقریب میں شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، خواجہ آصف سمیت دیگر شریک ہوں گے،مسلم لیگ ن نے پارٹی منشور میں کیا اہداف مقررکیے ہیں ؟ منشور کے اہم اہداف منظر عام پر آ گئے ۔
منشور کا عنوان" پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو"پاکستان کو نواز دو، 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں ‘‘ن لیگ کا بیانیہ ہوگا، ایس آئی ایف سی سے جڑے تمام پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی ن لیگ کے منشور میں شامل، مسلم لیگ ن کے منشور میں عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے شامل،اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد بجلی کے بھاری بلوں میں فوری ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی شامل  ہے ، سولرائزیشن کو منشور کا لازمی جزو قرار دیاگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ اے این پی کے رہنما قطب خان کا بیٹا اسلام آباد میں قتل


 ن لیگ کے منشور میں نوجوانوں کیلئے سب سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ شامل کیاگیا ہے ، نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا منشور میں شامل ہو گا،نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات بھی منشور کا حصہ ہونگے،صحت کے حوالے سے اقدامات منشور کا لازمی حصہ، مفت علاج کی فراہمی پر خصوصی توجہ منشور کا بنیادی جزو ہوگا،بیماریوں سے بچاو، ماں بچے کی صحت کے پروگرام اور طبی عملےکو جدید خطوط پر استوار کرنا منشور میں شامل ، نوجوانوں کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ بھی منشور کا لازمی حصہ ہوگا۔
 نواز لیگ نے خواتین کو معاشی میدان میں خود مختار بنانے کے لئے بھی کئی اقدامات منشور میں شامل ہیں،لائیو اسٹاک،زراعت کو منشور میں بنیادی حیثیت دی گئی ہے کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی قرار دی گئی ہے،
زراعت میں ہائبرڈ بیج، جدید ترین مشینری و ٹیکنالوجی کا استعمال لانے کے اقدامات کئے جائیں گے،آزاد خارجہ پالیسی کو پارٹی منشور میں بنیادی حیثیت حاصل ہو گی،ملکی خودمختاری کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا،
ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا بھی منشور کا حصہ،لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر جیسے منصوبے پر خرچ کرنا۔
لائیو سٹاک کے شعبے کو بہتر معیار کے لیے مقامی نسلوں میں بہتری، بیماریوں پر قابو پانے، ویکسین اور ادویات کی دستیابی اور نسل کی بہتری کے لیے نرم قرضوں کی فراہمی کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت ہے،غذائیت کی کمی، چارہ اور سائیلج سمیت صحت کی سہولیات ویکسین اور ادویات کا فروغ لازمی جزو ہوگا،دودھ کے چلرز اور کولڈ چین کی ترقی، ویلیو چین چھوٹے پیمانے پر ڈیری پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے شراکتی تحقیق منشور کا حصہ ہوگی،
منظم مارکیٹنگ سسٹم سیکٹر کی ترقی کے لیے دیہی خواتین پر سرمایہ کاری کرنا منشور میں شامل،پاکستان کے معاشی منظر نامے کو ایک ایسے میں تبدیل کیا جا سکے جو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے، جو ہماری آبادی کی اکثریت ہیں ،روزگار کے بے شمار مواقع اور محفوظ مستقبل کا وعدہ کرتا ہے،زرعی پیداواری صلاحیت میں بہتری اعلیٰ معیار کے، بغیر ملاوٹ والے بیجوں کی دستیابی پر منحصر ہے،بیج کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے اور بیج کے معیار کو منظم کرنے کے لیے موجودہ سیڈ ایکٹ پر نظر ثانی منشور کا حصہ ہوگی،ہائبرڈ بیج کی تیاری کے لیے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پہل کی جائے،اس کے لیے تحقیقی ادارے کو تجویز کردہ فنڈ فراہم کیا جائے ۔
فنڈ جنریشن کے لیے متعلقہ صنعت سے 1% تحقیقی فنڈ ٹرن اوور پر اکٹھا کیا جائے جو بیماری سے پاک اعلیٰ معیار کا ہائبرڈ بیج فراہم کرے گا،ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے زراعت میں جدت کو فروغ دینے کے لیے ماحولیاتی لچکدار ہائبرڈ بیجوں کی پیداوار اور ترقی میں نجی شعبے کی شمولیت کی فعال طور پر حوصلہ افزائی اور حوصلہ افزائی منشور میں شامل۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 17 کی انعامی رقم کتنی ہوگی؟