عمران خان کے چار پانچ قریبی لوگوں کو پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا: پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی، عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ ق پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5 سال کے برابر کام کیا ہے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی، عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے، انہیں کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں, عمران خان کویہ بھی کہا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں، ن لیگ والے چاہتے تھے اسمبلیاں مدت پوری کریں، لاہور کو 21 ارب روپے کے منصوبے دیئے۔
ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھےکہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔
View this post on Instagram
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ اگر ایک سال مل جاتا تو ن لیگ والوں کے کپڑے بھی نہیں ملنا تھے، عمران خان کو 25 مئی یاد دلایا کہ انہوں نے نہیں چھوڑنا، جن کے حلقوں میں سب سے زیادہ کام ہوئے وہی لوگ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دے رہے تھے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھے کہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122سمیت تمام پرانے منصوبوں کو چلایا، عمران خان اس ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے، پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور ترجمے کے ساتھ قرآن لازمی کیا، تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے، شہباز شریف کو سوائے مانگنے کے کچھ نہیں آتا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن میں جوش و جذبے کے ساتھ جانا ہے، اگلا الیکشن تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنا ہے، قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر نہیں آیا، اللہ نے اس کے ہر کام میں برکت ڈالی ہے، اب الیکشن کے شیڈول کے لیے زور ڈالیں گے تاکہ رمضان سے پہلے انتخابات ہو جائیں۔