وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کا اہم اجلاس بلالیا

کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کا اہم اجلاس بلالیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انتخابات پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو انتخابی تیاریوں پر پارٹی رہنماء بریفنگ دینگے۔