وفاقی کابینہ نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنیکی منظوری دیدی

Jan 26, 2021 | 21:56:PM
 وفاقی کابینہ نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنیکی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے سینکڑوں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی منظوری دیدی، کابینہ نے 21 جنوری کے کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ،کابینہ توانائی کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کو گیس فراہمی بند کی جائے گی ۔کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی سے گیس کی بچت ہوگی۔ صنعتوں کو گیس کی فراہمی پر پابندی کا اطلاق یکم فروری 2021 سے ہوگا ۔
 ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور پلانٹس کو گیس فراہمی پر پابندی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا ۔ ملک میں کل ایک ہزار211 کیپٹو پاور پلانٹس ہیں، ان میں برآمدی صنعتیں 610 اور غیر برآمدی صنعتیں 601 شامل ہیں۔ صنعتیں بجلی پیدا کرنے کے لئے 415 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کررہی ہیں۔ برآمدی صنعتیں بجلی پیداوار کے لئے 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کررہی ہیں۔ غیر برآمدی صنعتیں 125 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کررہی ہیں۔
 گزشتہ دو برس میں قدرتی گیس کی پیداوار 400 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوئی۔صنعتوں کو گیس کی بجائے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے گی ۔