پی ایس ایل 9: عارف یعقوب کا تباہ کن اوور، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چت کر دیا

Feb 26, 2024 | 18:46:PM
پی ایس ایل 9: عارف یعقوب کا تباہ کن اوور، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چت کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پی ایس ایل سیزن 9 کے 13ویں مقابلے میں عارف یعقوب کے تباہ کن اوور کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی بھرپور مقابلہ کیا گیا لیکن نوجوان لیگ سپنر عارف یعقوب کے تناہ کن 19 ویں اوور کی بدولت پشاور زلمی نے میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی دوسری سنچری، بابر اعظم نے کارنامہ کتنی گیندوں پر انجام دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب تو مایوس کن رہا ٹاپ آڈر بلے بازوں میں سوائے کولن منرو کے کوئی بھی خاطر خواہ بلے بازی نہ کر سکا، مڈل آڈر بلے باز اعظم خان نے کریز پر آتے ہی دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے محض 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 6 ہی چھکے شامل ہیں، اعظم کے علاوہ اوپنر کولن منرو 53 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہے ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر جم نہ سکا، یونائیٹڈ کے 7 بلے باز دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے نوجوان گیند باز عارف یعقوب ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے؛ مقررہ 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے میچ کے آخری سنسنی خیز لمحات میں محض 2 رنز دے کر ایک ہی اوور میں 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ صائم ایوب، لیوک ووڈ، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم 63 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 111 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، اوپنر بلے باز صائم ایوب نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے، آصف علی نے بھی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 9 گیندوں کھیل کر 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’کسی کیساتھ مقابلہ نہیں، اپنی ٹیم کیلئے ۔۔۔‘‘ نوجوان گیند باز کا اہم بیان

علاوہ ازیں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے 2، حسیب اللہ خان صفر، پاؤل والٹر نے 19 اور روومین پاول نے 8 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب گیند باز رہے جبکہ سلمان علی آغا اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، امید ہے اچھا سکور کریں گے اور پھر اس کا دفاع کریں، نسیم شاہ سمیت دیگر گیند باز اچھی فام میں ہیں، دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، لیکن بطور ایک کھلاڑی آپ کو ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوتا ہے، ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے، نوین الحق بھی ٹیم کا حصہ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم رنز پر روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔