سندھ کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے مراد علی شاہ اور  علی خورشیدی میں آج مقابلہ ہوگا

Feb 26, 2024 | 12:53:PM
سندھ کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے مراد علی شاہ اور  علی خورشیدی میں آج مقابلہ ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عام انتخابات کے بعدسندھ میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے  علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے، اس کے بعد انتخابی عمل شروع ہو گا۔ اس کے لیے ایوان کی تقسیم کا طریقہ کار اپنایا جائے گا، دونوں امیدواروں کے حامی اپنے لیے مخصوص کی گئی لابی میں چلے جائیں گے، ایوان کی اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے کارروائی شروع ،سنی اتحاد کونسل کا واک آؤٹ

انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قائد ایوان کا اعلان کرے گا اور حلف برداری کی تقریب کیلئے گورنر پنجاب کو مطلع کرے گا۔ وزرات اعلیٰ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی مدِمقابل ہیں۔دونوں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے ہیں۔

نومنتخب اسپیکر اویس قادرشاہ نے منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا، مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی رکن اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔