ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں شروع۔بارشیں بھی جاری۔موسم کے حوالے سے اہم خبر

Feb 26, 2022 | 10:52:AM
 لاہور ،پنجاب ،بادل برسنے، سردی ، موسم ،محکمہ موسمیات
کیپشن:  پتوں پر بارش کے پانی کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات کو بادل برسنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی،ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  بارش  کا امکان ہے،لاہور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں رات کو بادل برسے، کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی،تیز ہواؤں نے بھی بارش کے ساتھ زور جمائے رکھا،آج بھی اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ میں بارش کی پیشگوئی کر دی ، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال میں بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں رات گئے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںبستر پر  پیشاب کیوں کیا؟۔ظالم باپ نے3 سالہ بچے کیساتھ ا یسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل