پابندیاں کیوں عائد کیں۔۔ وینزویلا کا یورپی یونین کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

Feb 26, 2021 | 19:17:PM
پابندیاں کیوں عائد کیں۔۔ وینزویلا کا یورپی یونین کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )وینزویلا نے پابندیاں عائد کرنے پر یورپی یونین کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ تاہم یورپی یونین مسئلے کو حل کرنے کے لیے افہام و تفہیم پر زور دے رہی ہے۔
غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے کہا کہ ان کاملک یورپی یونین کے وفد کی سربراہ کو برطرف کر دیا ہے اور انہیں اس جنوبی امریکی ملک کو چھوڑنے کے لیے 72گھنٹے کا وقت دیا ہے۔وینزوویلا نے یہ قدم یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے وینزویلا کے 19 اہم عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں اٹھا یا ۔
وزارت خارجہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر نکولس مادورو کی ہدایات پر اپنے ملک میں یورپی یونین کی سفیر ایزابیل برہلانتے پیڈ روسا کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ایریزا نے کہاکہ امید ہے کہ یورپی یونین اس پر غور کرے گی، امید ہے کہ ہم افہام و تفہیم کا پل تعمیر کرنے اور مذاکرات میں کامیاب ہوجائیں گے، امید ہے کہ وہ احترام کرنا سیکھیں گے۔
یورپی یونین نے وینزویلا سے سفیر کی بے دخلی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ۔یورپی یونین کی ترجمان نبیلا مسر علی نے کہاکہ یورپی یونین اس فیصلے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتی ہے، اس سے وینزویلا کے بین الاقوامی برادری سے مزید الگ تھلگ پڑجانے میں اضافہ ہوگا۔ ہم اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔