کرس گیل کوازاربند ڈالنے کا چیلنج ،خوشگوارتبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپر لیگ6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گُگلی چیلنج کے بعد اب ’شلوار چیلنج‘ بھی خوب مقبول ہو رہا ہے۔
حال ہی میں سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرس گیل کے ’شلوار چیلنج‘ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔دراصل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کو شلوار میں ازار بند ڈالنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ کرس گیل ایک شلوار میں ازار بند ڈال رہے ہیں اور ساتھ ہی شلوار کی تہہ کھولتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’یہ کس کی کمر ہے؟ یہ بندہ بہت کھاتا ہوگا‘۔
بعد ازاں کرس گیل شلوار میں ازار بند ڈالتے ہیں اور پھر اسے پہنتے ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں 2 منٹ کا وقت لگتا ہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر خان نامی صارف نے کہا کہ ’یہ ناڑا ڈالنے میں مجھ سے زیادہ بہتر ہیں‘۔مومنہ کہتی ہیں کہ ’ارے اس بیچارے کو کس کام پر لگا دیا‘۔محمد کاشف کہتے ہیں کہ ’بہت اچھا‘۔