غیر قانونی مقیم افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے؟ سر کاری اعداد وشمار سامنے آگئے

Dec 26, 2023 | 16:20:PM
غیر قانونی مقیم افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے؟ سر کاری اعداد وشمار سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو مزید دو ہزار 600 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 674 مرد، 478 خواتین اور  ایک ہزار 400 سے زائد بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے درجنوں گاڑیوں میں متعدد خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں:اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری ، مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 25 دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔