پاکستان اور آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف برقرار  رکھنے پر اتفاق

Dec 26, 2020 | 14:33:PM
 پاکستان اور آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف برقرار  رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق ہو گیا،رواں سال ٹیکس ہدف پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہےکہ 30 جون تک 4963 ارب روپے کا ٹیکس ہدف برقرار رہےگا۔رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے مختلف انتظامی اور انفورسمنٹ اقدامات کئے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کاوصولیوں کاہدف حاصل کر لیاجائے گا۔

خیال رہے پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہی ہیں۔ جولائی سے نومبر تک ایک ہزار 688  ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گراس ریونیو ایک ہزار 773 ارب روپےاکھٹا کیا ہے۔