کابل دھماکے ،پاکستان کا افغانستان میں سفیروں اور غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ ویزا دینے کا فیصلہ

Aug 26, 2021 | 21:44:PM
کابل دھماکے ،پاکستان کا افغانستان میں سفیروں اور غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ ویزا دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کابل ایئرپورٹ دھماکے کے بعد حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کیاہے ،حکومت نے موجودہ صورتحال میں افغانستان میں سفیروں اور غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ ویزا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹس اور دیگر غیر ملکی 21 دنوں تک پاکستان چھوڑنے کے پابند ہوں گے ،بارڈر مینجمنٹ اور ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
دوسری جانب خطے کی بدلتی صورتحال پر حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو فل پروف سکیورٹی دی جائے گی ،ذرائع کا کہناہے کہ سی پیک سمیت دیگر 129 چینی کمپنیوں کو فل پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،چینی کمپنیوں کو سکیورٹی دینے کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کابل ایئر پورٹ کے قریب2 خود کش دھماکے ۔ بچوں سمیت 40افراد جاں بحق ۔ ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ