بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی 

Aug 26, 2021 | 20:23:PM
 بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کےلئےایک کمیٹی تشکیل دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتو ں کی طرف سے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت نہ کرنے، الیکشن کے التواءکے لئے مختلف موقف اختیار کرنے کے حوالے سے غور وخوص کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈی جی لاءکے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران شامل ہیں۔

کمیٹی درج ذیل امور پر غور وخوص کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داریاں، الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کا فیڈرل گورنمنٹ اور صوبائی حکومتوں پر انحصار، ان وجوہات کا تعین جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے،ایسی تجاویز کا تعین جو کہ فیڈرل گورنمنٹ کو ضروری قانون سازی کے لئے بھیجی جائیں جس سے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی حکومتوں پر انحصار کم ہوسکے، اگر کمیٹی ضروری سمجھے تو ایسی تجاویز بھی دے کہ ان الیکشنزکے سلسلے میں اگر صوبائی حکومتوں پر الیکشن کمیشن کے انحصار کو کم نہیں کیا جا سکتا تو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن سے لے کر صوبائی حکومتوں کو دے دی جائے تاکہ صوبائی حکومتیں صوبوں میں انتخابات کروانے کی خو د ہی ذمہ دار ہوں۔ 
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اپنے میڈیا پر برس پڑا