کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے انتہائی اہم ہدایات نامہ جاری 

Aug 26, 2021 | 14:45:PM
کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے انتہائی اہم ہدایات نامہ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

       (مانیٹرنگ ڈیسک ) کابل ائیرپورٹ پر غیر یقینی صورتحال کے باعث سول ایوی ایشن نے غیر ملکی پروازوں  کیلئے ہدایات نامہ جاری کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پروازیں کابل سے کراچی ، لاہور یا اسلام آباد آنے سے 15 منٹ قبل رابطہ کریں ۔

 یادرہے کہ کابل میں حملوں کے خدشات کے باعث امریکا کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی  اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ کا رخ کرنے سے منع کر دیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تینوں ممالک نے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری میں کہا کہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے لہذا شہری کابل ائیرپورٹ سے دور  رہیں۔

 برطانوی حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ کابل ائیرپورٹ کے علاقے میں موجود شہری کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں ، برطانوی شہری کسی اور ذرائع سے افغانستان سے نکل سکتے ہیں تو اسے اپناتے ہوئے فوری نکلیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل