چینی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ، روس جنگ پر تبادلہ خیال

Apr 26, 2023 | 20:46:PM
چینی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ، روس جنگ پر تبادلہ خیال
کیپشن: یوکرین اور چین کے صدور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس، یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ کی یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ایک گھنٹے طویل بات چیت ہوئی۔
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، یوکرین تنازع میں چین کا بنیادی موقف امن کا فروغ ہے، چین امن کو فروغ دینے اور جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کرے گا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین یوکرین میں اپنا خصوصی نمائندہ بھیجے گا اور یوکرین تنازع کے حل کیلئے تمام فریقین سے بات چیت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عدالتی فیصلہ اپنی جگہ آئین سے انحراف کرکے فنڈز جاری نہیں کرسکتے،اسحاق ڈار
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ سے فون پر طویل و بامعنی بات چیت ہوئی، یقین ہے ہماری بات چیت اور چین میں یوکرینی سفیر کی تقرری دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی،
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے چینی صدر کا یوکرینی صدر سے یہ پہلا رابطہ ہے جبکہ اس سے قبل چینی صدر روس کا دو روزہ دورہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فردوس عاشق اعوان کی اپنی ہی جماعت کیخلاف گولا باری،ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید تنقید