سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایت نہیں ، اے این پی کی معذرت

Apr 26, 2022 | 22:36:PM
عوامی نیشنل پارٹی، سرکاری عمرے، جانے سے معذرت،
کیپشن: اے این پی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ۔
اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی،قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایت نہیں ۔
امیر حیدر ہوتی کا کہناتھا کہ دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، پہلے بھی ادا کئے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری طور پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے،انہوں نے کہاکہ امید ہے نئی حکومت اسی طرح قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی بشیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق