پاکستان کیخلاف جیت، افغانستان میں ہوائی فائرنگ، آتشبازی

Oct 25, 2023 | 11:39:AM
پاکستان کیخلاف جیت، افغانستان میں ہوائی فائرنگ، آتشبازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف تاریخی جیت کے بعد افغانستان میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست، افغان لیڈر نے بڑا پیغام جاری کر دیا

غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ میچ ختم ہونے کے بعد تقریباً 15 منٹ تک کابل میں جشن کے طور پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ون ڈے میچ ہرایا ہے۔