یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز بڑھنے پر انتظامیہ پریشان، کمیٹی تشکیل دیدی گئی 

Nov 25, 2020 | 21:07:PM
یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز بڑھنے پر انتظامیہ پریشان، کمیٹی تشکیل دیدی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، یونیورسٹیوں میں بھی کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز پر مشتمل کورونا کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی منظوری کے بعد آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی میں چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت کے وائس چانسلرزکوبھی شامل کیا گیا ہے،کمیٹی ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کمیٹی کو کنوینئرمقررکیا گیا ہے،ایم ڈی کوالٹی انشورنس ایجنسی ایچ ای سی ڈاکٹر نادیہ طاہر کمیٹی کی سیکرٹری کی خدمات دیں گی،کمیٹی میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر افضل ، پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد ،وائس چانسلر یونیورسٹی بلتستان پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان شامل ہیں، ان کے علاوہ وائس چانسلر کوئٹہ یونیورسٹی انجینئر احمد فاروق،وائس چانسلر مہران یوای ٹی جامشورو پروفیسر محمد اسلم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔