امریکی ہسپتا لوں میں داخل ہو نیوالے کورونا کے مریضوں کانیا عا لمی ریکارڈ

Nov 25, 2020 | 19:38:PM
امریکی ہسپتا لوں میں داخل ہو نیوالے کورونا کے مریضوں کانیا عا لمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قا تل کورونا مزید زندگیاں نگلنے لگا۔امریکا میں گزشتہ روز کورونا سے متاثر ہونے والے 88 ہزار 80 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں کے کورونا سینٹرز میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 80 ہے جو کہ ایک دن میں اسپتال میں داخل کیے گئے مریضوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق امریکی کووڈ ٹریکنگ پروجیکٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 17 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔جو کہ ایک نہایت خطر نا ک امر ہے۔احتیا ط کے با وجو د کورونا کے مریض بڑھ رہے ہیں۔
دنیا بھر میں امریکا کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔امریکا میں ان حالات میں بھی صدارتی انتخابات ہوئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا رہا، نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی پہلی ترجیح کورونا کو قرار دیا اور ٹرانزیکشن پیریڈ کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔اس کے با وجود امریکہ میں کورونا سے روز بروز ہلا کتوں میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔