انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آ گیا 

May 25, 2024 | 22:42:PM
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آ گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔

تفصیلا ت کے مطابق  میچ کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھاکہ اگر کوئی 40 یا 50 رنز بناتا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت چکے ہوتے،ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح فخر زمان نےبیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اور فخر نے 4یا 5اوور مزید بیٹنگ کی ہوتی تو ہم جیت سکتے تھے،عماد وسیم کے بارے میں انہوں نے کہاوہ بہت ہوشیار باؤلر ہے اور اس کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے، اس لیے یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: مقدس اوراق کی بے حرمتی کاالزام ،پولیس کا فوری اقدام ،مسیحی خاندان کو ہجوم سے بچا لیا