سرگودھا: مقدس اوراق کی بے حرمتی کاالزام ،پولیس کا فوری اقدام ،مسیحی خاندان کو ہجوم سے بچا لیا

May 25, 2024 | 21:54:PM
سرگودھا: مقدس اوراق کی بے حرمتی کاالزام ،پولیس کا فوری اقدام ،مسیحی خاندان کو ہجوم سے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوار حسین کاظمی) سرگودھا  میں مشتعل ہجوم کیجانب سے مسیحی برادری پر قرآن پاک کی بے حرمتی  کا الزام عائد کر کے فیکٹری کو نذر آتش کرنے کے بعد گھروں کو آگ لگانے کی کوشش  کی گئی  ہے ، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسیحی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا اور ملزم سمیت حملہ کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم کی جانب سے فیکٹری مالک سلطان مسیح پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا گیا ہے ،مشتعل ہجوم نے فیکٹری کو آگ لگا دی جبکہ گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے گھر کو حصار میں لیتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی ،اہل علاقہ نے  پہلے سلطان پر تشدد کیا پھر فیکٹری کو آگ لگا دی ملزم نے گھر میں گھس کر اپنی جان بچائی، اس دوران ملزم کا والد نوید مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

 اطلاع ملنے پر ہجوم میں اضافہ ہوتا  گیا ،آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے   اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ، اس دوران ہجوم نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا ،پولیس نے مسیحی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ،لیکن متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران پولیس کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا،مشتعل ہجوم کی جانب سے ملزم کو لیجانے والی ایمبولینس پر بھی پتھراؤ کیا گیا اس دوران  ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹربلال نے ایمبولینس کو سٹارٹ کیا اور ملزم کے والد نوید کو  بحفاظت ہسپتال پہنچایا ۔

 آر پی اور سرگودھا کاکہناہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،ملزم سلطان  کو پہلے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،جبکہ والد نوید مسیح  کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سپین میں لکڑی کا کاروبار کرتا ہے ،نوید مسیح آجکل پاکستان آیا ہوا تھا، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے  ،پولیس کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے الرٹ ہے  ،سرگودھا کسی کو بھی منفی سرگرمی کی اجازت نہیں  ،نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں  ،شہری پرامن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ملزم سلطان کے والد نوید کی تشدد کے باعث حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے جس کو  ہسپتال منتقل کر دیا  گیا،نوید مسیح کے بیٹے سلطان اور اہل خانہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، واقع میں توڑ پھوڑ کرنے والے 12افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ،آر پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔