یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت

May 25, 2023 | 00:32:AM
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یوم تکریم شہدائےپاکستان کےموقع پرعسکری قیادت نے شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔

یوم تکریم شہدائےپاکستان کےموقع پرعسکری قیادت نے شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی،ریٹائرڈافسران،سول سوسائٹی نے بھی شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق شہدانےمادروطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دیں، شہدانےقربانی دےکرملکی سالمیت اورمادروطن کی حرمت کی حفاظت کی، شہداکی لافانی قربانیاں  آئندہ نسلوں اورہم وطنوں کیلئےمشعل راہ ہیں، دشمن کےپروپیگنڈےکےباوجودقوم شہداکی قربانیوں کونہیں بھلاسکتی، شہداکی مادروطن کےلئےقربانیاں لازاول ہیں، وطن کی سالمیت،خودمختاری اور وقار کے لئے شہدا نےعظیم قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم اس وقت ملک کے محافظوں اور شہداء کے ساتھ کھڑی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

آئی ایس پی آر پیغام میں مزید کہا گیا کہ آج پوری قوم کیلئےشہداکویادکرنےاورخراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے، شہدانےپاکستان کےنظریات کوبرقراررکھنےکیلئےجانیں نچھاورکیں، شہداپاکستان ہمارےہیرواورعظیم اثاثہ ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی حقیرنہیں ہونے دیا جاسکتا، قوم فخر اور عزم کرتی ہےکہ ملک قابل فخرخاندانوں کامقروض رہےگا، کچھ بھی ہوجائے، شہدا ہمارا فخرتھے، ہیں اور رہیں گے۔