این اے249 ضمنی انتخاب،،، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم آمنے سامنے !!!

Mar 25, 2021 | 10:49:AM
وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی
کیپشن: وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں امیدوار دستبردار  یا حمایت کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنا امیدوار میدان میں لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد اور حمایت نہ کرنے کی ہماری تاریخ رہی ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کو اپنا جواب دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہو، متحدہ کا امیدوار الیکشن لڑے گا کیونکہ اتحاد اور حمایت الیکشن کے بعد ہوتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعد این اے 249 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا حافظ مرسلین کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا چوتھا روز تھا، مجموعی طور پر 55 میں سے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جان پڑتال مکمل ہوچکی، جن میں سے 33 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 2 کے مسترد ہوگئے۔