آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سال 2023 کے بہترین کرکٹر قرار

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ لے اڑے

Jan 25, 2024 | 21:11:PM
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سال 2023 کے بہترین کرکٹر قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کامیاب کپتان پیٹ کمنز سال 2023 کے بہترین کرکٹر بن گئے، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ٹیسٹ بلے باز جبکہ بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ لے اڑے ۔

آئی سی سی نے سال کے بہترین پلیئرز کا اعلان کر دیا،  پیٹ کمنز بہترین کرکٹر قرار پائے، آسٹریلوی کپتان نے گذشتہ سال 24 میچز میں ریکارڈ 422 رنز بنائے اور 59 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ ،ٹیم میں کون کونسے کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان، شاہین آفریدی نے اہم نام لے لیے

پیٹ کمنز کے ہموطن عثمان خواجہ نے بہترین ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ اپنے  نام کیا، عثمان خواجہ نے گذشتہ سال تیرہ ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز جوڑے جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف 195 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی شامل تھی۔

دوسری جانب ایک روزہ کرکٹ کے سٹار کھلاڑی کا اعزاز ویرات کوہلی کو ملا، بھارتی بلے باز نے 27 ون ڈے میچوں میں 1377 رنزبنانے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ حاصل کی اور 12 کیچز بھی پکڑے۔