پشاور : عام انتخابات،تربیت سے غیر حاضر 97 خواتین اساتذہ  معطل

Jan 25, 2024 | 10:33:AM
پشاور  میں عام انتخابات 2024 ضلع کرم میں تربیت سے غیر حاضر 97 خواتین اساتذہ کو معطل کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاور  میں عام انتخابات 2024 ضلع کرم میں تربیت سے غیر حاضر 97 خواتین اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔
  خیبرپختونخوا میں اب  تک  ایک لاکھ 33 ہزار 275 اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ و پولنگ افسروں کی تربیت  مکمل ہوچکی ہے، مجموعی طور پر 125 تربیتی مراکز میں ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔

اسی طرح 26 خواتین اساتذہ سے تین دنوں کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی، یہ کار روائی عام انتخابات کے لئے ضلع کرم کے فوکل پرسن کی رپورٹ پر عمل میں لائی گئی ہے،محکمہ تعلیم زنانہ ضلع کرم نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
مجموعی طور پر اب تک 33 ہزار 48 پرئیذائڈنگ و سینئر اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ افسران میں سے 27 ہزار 6 سو کی تربیت مکمل ہوچکی ہےاور غیر حاضر عملہ کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے پہلے ہی نوٹس لیا ہے۔

تربیت سے غیر حاضرعملہ کیخلاف انضباطی کار روائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا یا شیطانی میڈیا؟ن لیگ،پیپلزپارٹی فارغ؟حکومت آزادامیدواروں کی ہوگی،اہم انکشاف