پاکستان نے سکوک بانڈ جاری کردیئے

Jan 25, 2022 | 11:26:AM
پاکستان نے سکول بانڈز جاری کردیئے
کیپشن: سکوک بانڈز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چار سال بعد ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری  کیے ہیں جن کیلئے شرح منافع 7.95 فیصد رکھی گئی ہے۔

یہ سکوک بانڈ سات سال کے عرصے کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے چار سال بعد سکوک بانڈ جاری کیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: افریقی فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا

وزارت خزانہ کے مطابق سکوک بانڈ نیو یارک میں جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے معاملات آخری مراحل میں ہیں اور نیو یارک میں دن ختم ہونے سے پہلے پہلے سکوک بانڈ جاری کردیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ جاری
واضح رہے کہ ہر سال بجٹ سے پہلے حکومت کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے حکومت بجٹ کو فنڈ کرنے کے لیے سکوک بانڈ جاری کر کے قرض لیتی ہے۔