پنجاب کابینہ کا کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ 

Feb 25, 2023 | 18:43:PM
پنجاب کابینہ کا کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ 
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پرصوبائی سطح پر عملدرآمد کا فیصلہ کیاگیا۔
پنجاب کابینہ نے وزیراعظم کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کو سراہا ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر سطح پر کفایت شعاری اپنانے کےلئے جامع پلان طلب کرلیا،کفایت شعاری کمیٹی سرکاری وسائل کی بچت او رکفایت شعاری کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی ،کفایت شعاری اوربچت کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا مثال قائم کریں گے ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ معاشی حالات کے پیش نظرسرکاری سطح پر کفایت شعاری اپنانے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔
پنجا ب حکومت کے افسران ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایک سے تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے،گریڈ 22 کے افسران تین دن، گریڈ 20 اور21 کے افسران دودن او رگریڈ 18 اور 19کے افسران ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے ۔
اجلاس میں گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے کی تجویز دی گئی،کابینہ نے فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل یقینی بنانے کیلئے فارن فنڈڈ پراجیکٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی،اجلاس میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی کو سنگل سورس کی بنیاد پر لیز پر دینے کی منظوری دی گئی،لیز پر دی جانےوالی اراضی صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہوسکے گی،پولیس شہداپیکیج کیلئے400ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ ملتان،بہاولپور او رفیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹرز کیلئے رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ سے معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں فرینڈز آف الائیڈ ہسپتال کے تعاون سے نیا ایمرجنسی بلاک بنایاجائے گا،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں نئی ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس کی کارروائی کی توثیق دی گئی،کابینہ نے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا نام ٹورازم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری دی۔
 صوبائی وزرا ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،صوبائی وزرا ایس ایم تنویر اورڈاکٹر جمال ناصر ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،عثمان بزدار اور انکی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔