آصف زرداری کراچی میں ایک روز قیام کے بعد دوبارہ لاہور پہنچ گئے

Feb 25, 2022 | 22:08:PM
زرداری۔کراچی۔لاہور۔قیام۔تحریک ۔عدم اعتماد
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روز قیام کے بعد خصوصی طیارے سے کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری گزشتہ کئی روز سے لاہو رمیں قیام پذیر تھے اور جمعرات کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد خصوصی طیار ے کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ ہو گئے تھے۔ آصف زرداری کراچی میں ایک روز قیام کے بعد دوبارہ لاہور پہنچ گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلئے سیاسی طو رپر سر گرم ہیں ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے اسی ہفتے 2ملاقاتیں کر چکے ہیں۔پہبلے انہوں نے شہباز شریف کر بلاول ہاﺅس بلایا دوسرے دن خود بلاول کو ساتھ لے کر شہباز شریف کے گھر گئے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف بہت سے معاملات طے پا چکے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات میں انہوں کہا کہ شہباز صاحب آپ ہمارے وزیر اعظم ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔شہبازشریف کے جہانگیر ترین کیلئے پھول۔ صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار