انتخابات 2024: باپ بیٹے کی انوکھی سیاست، دو صوبوں سے امیدوار

Dec 25, 2023 | 16:05:PM
اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں پر باپ بیٹے کی انوکھی سیاست، باپ بلوچستان سے جبکہ بیٹا سندھ سے امیدوار ہوں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں پر باپ بیٹے کی انوکھی سیاست، باپ بلوچستان سے جبکہ بیٹا سندھ سے امیدوار ہوں گے۔

اسلام کوٹ کے سیاسی گھرانے کی دو صوبوں میں بیک وقت سیاست ہوگی۔ اشوک کمار رتنانی بلوچستان سے باپ پارٹی کے اقلیتی امیدوار بن گئے۔ بیٹے انیل کمار ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ سے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔ انیل کمار رتنانی ایم کیو ایم کی فہرست میں دوسرے نمبر پر نام ہیں۔

یاد رہے کہ اشوک کمار 2002 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑچکے ہیں۔ اشوک کمار نے 2002 میں ارباب غلام رحیم کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا جبکہ وہ رتنانی بلوچستان سے آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹر بھی بنے تھے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی کے 25 بونیر سے جنرل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش ضلع بونیر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش گزشتہ 35 برسوں سے پیپلزپارٹی سے وابستہ ہیں۔ والد ڈاکٹر اوم پرکاش پارٹی کے سرگرم مقامی رہنما رہے، وہ حال ہی میں اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان بلاول بھٹو اور خواجہ حسان مقابلہ کریں گے

ڈاکٹر سویرا پرکاش نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی درخواست دی ہے تاہم مقامی سیاستدانوں کے مطابق وہ بونیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ڈاکٹر سویرا پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔