ریحام خان کا پہلا شوہر کون تھا؟

Dec 25, 2022 | 14:51:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  ریحام خان کا پہلا شوہر کون تھا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف صحافی و اینکر پرسن اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے امریکا میں تیسری شادی کرلی ہے۔ریحام خان نے آج اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔برطانوی صحافی و اینکر پرسن ریحام خان نے 1993 میں 19 برس کی عمر میں پہلی شادی اپنے کزن اعجاز رحمان سے کی تھی تاہم ان کی شادی صرف 12 برس ہی چل سکی۔

ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ ریحام خان سے 13 برس چھوٹے ہیں۔ مرزا بلال بیگ کامیڈین ہیں جو طنزیہ انداز میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہیں۔ مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا کی مختلف ریلز کے ذریعے بھی حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل ریحام خان نے دوسری شادی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جنوری 2015 میں کی تھی تاہم ریحام اور عمران کی شادی 8 ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی علیحدگی ہوگئی.

اس سے قبل ریحام خان نے 1993 میں 19 برس کی عمر میں فرسٹ کزن برطانوی ماہر نفسیات اعجاز رحمان سے پہلی شادی کی تھی۔ریحام خان کے شعبہ صحافت سے منسلک ہونے کے بعد ان کے سسر اور شوہر سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور مبینہ طور پر اسی بنا پر علیحدگی ہوئی۔

ریحام خان اور اعجاز رحمان 12 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے تھے اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی۔ اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ان کے 22 سالہ بیٹے کا نام ساحر جب کہ دو بیٹیوں کے نام ردا اور عنائیہ ہیں۔

اپنے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان سے متعلق ریحام خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں خود میڈیا میں ہوں مگر میں نے اپنی نجی زندگی میں تشدد کا شکار ہونے کا تذکرہ کبھی نہیں کیا، انھوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی آفر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ پہلی شادی کے دوران ہونے والا تشدد تھا۔

ریحام خان کے الزامات کے بعد ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے، ریحام خان کے الزامات سن کر شدید دھچکا لگا۔بین القوامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز رحمان نے کہا کہ ریحام خان کو ہر طرح کی آزادی حاصل تھی اور آج تک کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا جسے گھریلو تشدد کہا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز رحمان برطانیہ میں مقیم ہیں اور برطانیہ کی ”نیشنل ہیلتھ سروسز“ میں بہت سینئر پوزیشن پر فائز ہیں، ریحام خان کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے الزامات میں ذرا سی بھی سچائی ہوتی تو اب تک انھیں عہدے سے ہٹایا جا چکا ہوتا۔