بیوی کو طلاق دینے پر شوہر کو انوکھی سز ادنیا بھر میں زیر بحث

Dec 25, 2021 | 13:16:PM
عدالت ،آٹھ ہزار سال قید
کیپشن: عدالت کا طلاق دینے والے شخص کو سخت سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل میں ایک آسٹریلوی شہری کو بیوی کو طلاق دینے پر 8ہزار سال کیلئے قید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کا خدشہ ۔۔۔دنیا بھر سے کرسمس کی چار ہزار سے زائد فلائٹس منسوخ

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی عدالت نے کہا کہ ہپرٹ اس سزا سے بچنا چاہتا ہے تو اسے 30 لاکھ ڈالر بچوں کی پرورش کے لیے ادا کرنا ہوں گے۔اس کیس کی وجہ سے آسٹریلیا میں اسرائیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسرائیل میں طلاق سے متعلق یہ کیس پوری دنیا میں موضوع بحث بن چکا ہےاورہرطرف سے اس پرتنقیدکی جارہی ہے۔ اسرائیلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نوم ہپرٹ 31 دسمبر 9999ءتک ملک نہیں چھوڑ سکتے۔ ملزم تعلق آسٹریلیا سے ہے، جو 2012ءمیں اپنے دو بچوں کے ساتھ اسرائیل میں آباد ہوگیا تھا۔بعد میں اس نے اپنی بیوی کیخلاف اسرائیلی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا۔عدالت نے نوم ہپرٹ پر چھٹیوں اور کام کے لیے بھی ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیرٹ نے کہا کہ مجھ جیسے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں مقامی طلاق کے قوانین کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی عدالت نے گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا