مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ، اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Aug 25, 2023 | 19:38:PM
مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ، اندرونی کہانی سامنے آگئی 
کیپشن: شہبازشریف اور نواز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے لندن میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں نواز شریف ، شہباز شریف ، سلیمان شہباز ، سیف الملوک کھوکھر سمیت پاکستان سے اعلی ٰن لیگی قیادت بھی شریک ہوئی۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کی اندرونی مشاورت مکمل ہو گئی،تاہم اس حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ نواز شریف اسلام آباد اتریں گے یا لاہور ،رہنماﺅں نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد اتریں اور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر مستحکم، روپے نے برطانوی پاؤنڈ اور یورو کو دھو ڈالا
نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی مشاورت سے طے ہو گی ،پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کو نواز شریف کی وطن واپسی پر اعتماد میں لیا جائیگا ۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتیں مسلم لیگ ن کیساتھ مشترکہ استقبالیہ کمیٹی تشکیل دیں گی ،سب سے پہلے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر اعتماد میں لیا جائیگا ،پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے مسلم لیگ ن کمیٹی تشکیل دے گی ۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور نمائندے نواز شریف کا استقبال کریں گے ،مسلم لیگ ن کی خصوصی کمیٹی پیپلز پارٹی سے بھی نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت کرے گی ،نواز شریف کی وطن واپسی پر مریم نواز ایئر پورٹ پر نواز شریف کا استقبال کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بس !بہت ہو گیا، مزید برداشت نہیں،صدر عارف علوی نے اہم فیصلہ سنا دیا