بند ٹوٹنے سے کچی بستیاں زیر آب،فصلیں تباہ

Aug 25, 2022 | 10:42:AM
ڈیرہ غازی خان, کوہ سلیمان, سیلابی ریلا, بلوچستان, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بند ٹوٹنے سے کچی بستیاں زیر آب،فصلیں تباہ  ہوگئیں ۔

ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات سے شہر اورکوہ سلیمان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں وڈوربرساتی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جب کہ مزید بارش سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ڈی جی خان کے سخی سرور روڈ پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوئٹہ روڈ پر قریبی بستیاں زیر آب آگئیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کےمطابق قبائلی علاقوں میں نویں روزبھی زمینی راستے منقطع ہیں اور قبائلی علاقوں میں 90 فیصد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہےجہاں ریلیف کا کام جاری ہے۔

ڈی جی خان میں گرڈو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ تاحال بند ہے۔

ضرور پڑھیں :پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، چین کا مزید امداد کا اعلان 

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ماوند میں رات گئے سے بارش جاری ہے جہاں کوہلو میں مسلسل بارش سے متعدد علاقوں میں لوگ محصور ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں کچے مکانات گرنے سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

کوہلومیں ضلعی انتظامیہ کےپاس خیموں کی قلت ہے اور متاثرین حکومتی امدادکےمنتظر ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلوکی بیجی ندی میں گزشتہ روزبہہ جانے والے 2 افرادکی تلاش تاحال جاری ہے،کوہلو کاکوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ آج 12 ویں روز بھی منقطع ہے۔


ادھر مستونگ شہر اور گرد و نواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور  سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔