’قائداعظم کے بعد ملک کا نعرہ اس جوش و جذبے سے لگایا ہے تو وہ عمران خان ہے‘ میاں جلیل احمد شرقپوری

Apr 25, 2023 | 13:21:PM
’قائداعظم کے بعد ملک کا نعرہ اس جوش و جذبے سے لگایا ہے تو وہ عمران خان ہے‘ میاں جلیل احمد شرقپوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصی اللہ) سابق ن لیگی رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے بعد ملک کا نعرہ اس جوش و جذبے سے لگایا ہے تو وہ عمران خان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو چھورڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہونے والےسابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ میں نے آج تک کسی جماعت کے ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کیا، صرف پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کے ٹکٹ کیلئے دو دفعہ اپلائی کیا ہے، قائداعظم کے بعد ملک کا نعرہ اس جوش و جذبے سے لگایا ہے تو وہ عمران خان ہے، 2012 میں عمران خان کو پڑھا تو ان کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا، میں نے کہہ دیا تھا کہ اس دفعہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل

انہوں نے چہئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کور کمیٹی میں کچھ لوگ ہیں، علمائے کرام کی ایک کمیٹی بنائیں اور ماہانہ نشت رکھیں، پھر لوگ سمجھیں گے کہ آپ کا سفر مدینہ کی ریاست کی طرف چل پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جلد قومی انتخابات ہونے چاہئیں، ایک دفعہ تو خان صاحب نے جیت جانا ہے 2 تہائی سے بھی زیادہ، باقی تمام سیاست دان برداشت کریں اب، یہ ککڑی کے بچوں کی کھانے پینے کی لڑائی تھی، اسٹبلشمنٹ بھی مل گئی ان کے ساتھ، مولانا فضل الرحمن, مریم صاحبہ, زرداری صاحب ان کو عمران خان سے سیکھنا چاہیے۔