بھارت میں کرونا سونامی ۔۔۔ بالی ووڈ  سٹارز میدان میں آ گئے

Apr 25, 2021 | 10:19:AM
بھارت میں کرونا سونامی ۔۔۔ بالی ووڈ  سٹارز میدان میں آ گئے
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں  کورونا وائرس کی دوسری سونامی لہر کے درمیان بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے لوگوں کی براہ راست مدد کرنے کی ذمہ داری لی ہے اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ  کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کوویڈ19 وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے- بھارت ہر دن لاکھوں کورونا کیسوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر صحت کی خدمات میں بحران کا سامنا کررہا ہے۔ہسپتالوں کے بیڈ، آکسیجن سلنڈر اور داؤں کی کمی سے کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جسے دیکھ ریا چکرورتی کافی جذباتی ہوئی ہیں۔ریا چکرورتی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مشکل وقت پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ان سب کی مدد کیجئے جن کی کرسکتے ہیں۔۔ ۔چھوٹی مدد یا بڑی مدد، ہیلپ تو ہیلپ ہوتی ہے، میں اگر کسی کام آسکتی ہوں تو مجھے انسٹا پر ڈائریکٹ میسج کری‘‘۔

بھارتی فلموں کے مشہور اداکار رتیش دیش مکھ نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دو ران رتیش دیش مکھ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہن کر ہی گھر سے باہر جائیں اور اپنا خیال رکھیں۔رتیش دیش مکھ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔اس میں وہ اپنے مداحوں سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔رتیش دیشمکھ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’ماسک پہنو اور صحیح طریقے سے پہنو‘‘۔رتیش دیشمکھ کی ویڈیو میں ’کر ہر میدان فتحُ‘ گانا بھی چل رہا ہے۔ویڈیو کے آخر میں ایک پیغام آتا ہے کہ اپنا خیال رکھیئے، کورونا وبا کی دوسری لہر کافی خوفناک ہے۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Riteish Deshmukh (@riteishd)

اداکارہ  بھومی پیڈنیکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت بھومی نے ایک فارم کا فارمیٹ پوسٹ کیا ہے جس میں مریض کا نام ، عمر ، جنس ، اسپتال ، بلڈ گروپ کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔بھومی نے لکھا ، جو لوگ مدد کے لئے آرہے ہیں وہ اس فارمیٹ میں بھیجیں۔بھومی کے علاوہ منوج باجپائی ، سوشانت سنگھ ، انوبھو سنہا ، ویر داس جیسی مشہور شخصیات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس سے لوگوں کی اپیل کو ری ٹوئیٹ کرکے اضافہ کر رہے ہیں۔پرینکا چوپڑا بھی لگاتار کووڈ انڈیا ہیش ٹیگ کے ساتھ ضروری معلومات شیئر اور ری ٹوئیٹ کررہی ہیں۔سونم کپور لندن میں ہیں لیکن انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو کووڈ ۔19 کے مریضوں کی مدد کے لئے کھول رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف