بھارتی ہسپتال میں آکسیجن ختم ۔۔۔ 25 کرونا مریض مارے گئے

Apr 25, 2021 | 09:43:AM
 بھارتی ہسپتال میں آکسیجن ختم ۔۔۔ 25 کرونا مریض مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی  دہلی کے روہنی میں واقع جے پور گولڈن ہاسپٹل میں آکسیجن کی کمی کے سبب 25 کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی کے بالوجا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہسپتال کے لئے 3.5 میٹرک ٹن آکسیجن الاٹ کی گئی ہے، جس کو  ریفل کیا جانا تھا لیکن ہفتے کی رات دیر تک بھی ریفل نہیں ہوئی۔ جمعہ کی رات محض 1500 لیٹر آکسیجن ہی ریفل ہو پائی اس کے سب آکسیجن کا اسٹاک ختم ہو گیا اور 25 کورونا کے مریضوں نے دم توڑ دیا۔ ہسپتال حکام نے بتایا کہ تاحال  کورونا کے 215 مریض زیر علاج ہیں، جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے۔ فوت ہونے والے تمام مریضوں کی حالات انتہائی نازک تھی۔ ہسپتال انتظامیہ نے مدد کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے اور بتایا کہ آنے والے چند منٹوں میں بڑا انسانی المیہ ہونے والا ہے۔ ہسپتال میں 25 مریض پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں ۔ انتظامیہ نے زندگیاں بچانے کی بھی اپیل کی ہے ۔ جئے پور گولڈن  ہسپتال دہلی کا دوسرا ہاسپٹل ہے جس میں صبح میں آکسیجن کی قلت سے متعلق SOS روانہ کیا گیا تھا ۔ قبل ازیں مولچند ہسپتال دہلی نے بھی ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ فوری مدد کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور لیفٹننٹ گورنر دہلی انیل بائیجل کو ٹوئیٹ کیا اور بتایا کہ 130 سے زیادہ کورونا مریض تشویش ناک حالت میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف