محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

چائنہ سے کچھ مانگنے نہیں لائیو اسٹاک، زراعت، ڈیری اور دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تعاون کو بڑھانے کیلئے گئے تھے: محسن نقوی

Sep 24, 2023 | 21:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے لاہور رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور نیازی چوک تا بابو صابو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے لاہور رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور نیازی چوک تا بابو صابو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈھال، قائم مقام کمشنر حامد ملہی، چیف انجنئر ایل ڈی اے اسرار سعید، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈایریکٹر ایل ڈی اے آصف حسین، اے ڈی سی آر عدنان رشید، ہارون سیفی، سی ای او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم  اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کون کرے گا؟ نگران وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔ منصوبے کے دو پیکجز پر مجموعی طور  11 ارب سے زائد لاگت آئے گی، رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کی مجموعی  لمبائی 7 عشاریہ 3 کلومیٹر ہے۔ منصوبہ 4 لین پر مشتمل دو رویہ ہائی رائز سڑک 4 ماہ کے عرصہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔ رنگ روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور سے یومیہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گیں۔

منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی ڈیڈ لائن 24 جنوری ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ جلدی مکمل ہو، منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی جب ایس ایل فور جب ہوگا، شہر کے نئے ڈرینیج سسٹم کے لیےبہت سرمایہ چاہیے، سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے دینے کا پلان کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائنہ سے کچھ مانگنے نہیں گئے تھے، لائیو سٹاک، زراعت، ڈیری اور دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تعاون کو بڑھانے کی کوشش کی ہے، بہت جلد دورہ چائینہ کے ثمرات  سامنے آئیں گے، صوبائی وزراء اور چائینیز حکام پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنا رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ آنے والی حکومت بھی ٹیکنالوجی کے تبادلےکے امور کو آگے بڑھائے۔