’ساڑھی پہن کر کیوں داخل نہیں ہوسکتی‘ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے الجھ پڑی, ویڈیو وائرل

Sep 24, 2021 | 21:48:PM
ساڑھی پہننے، ہوٹل، داخل، روک دیا
کیپشن: بھارتی خاتون، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ساڑھی پہننے پر ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ حال ہی میں دہلی کے ایکولا دہلی نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے خاتون کو صرف اس لئے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا کیونکہ وہ ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خفیہ شادی کس سے کر رکھی تھی؟ نام ظاہر کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو ریسٹورنٹ عملے سے الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے دکھایا جائے کہ کہاں لکھا کہ ساڑھی پہن کر داخل نہیں ہوسکتے۔
خاتون کے کہنے پر ریسٹورنٹ عملے کی ایک خاتون نے بتایا کہ میڈم ہم صرف جدید لباسوں کی ہی اجازت دیتے ہیں اور ساڑھی ان کپڑوں میں شمار نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیلی ماڈل نے عربی شیخ کی لاکھوں ڈالرزآفر کے باوجود شادی کی پیشکش ٹھکرا دی؟وجہ جانیے
ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں خاتون کی جانب سے جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو ساڑھیوں میں ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو الزامات خاتون نے لگائے وہ وہ ہمارے برانڈ کو بدنام کرنے کیلئے ہیں۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم عملے کے ساتھ کسی کی بدتمیزی برداشت نہیں کرسکتے، ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے وہ ویڈیو بھی شیئر کی گئیں جس میں کسٹمرز کو ساڑھیاں پہن کر ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ