سیاسی جوڑ توڑ ،نیب نے ملک کو مفلوج کردیا،شاہد خاقان عباسی

Oct 24, 2023 | 12:19:PM
 سیاسی جوڑ توڑ ،نیب نے ملک کو مفلوج کردیا،شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب میں ہونیوالی ناانصافی کی نظیر عدالتی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، آج یہ پانچواں سال ہے کیس چل رہا ہے، بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی نیب کورٹ میں پیش ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے، انصاف کا تقاضا اور انصاف کہاں گیا یہ کسی کو نظر نہیں آتا، یہ بدنصیبی ہے جو یہاں ناانصافی ہوتی ہےاس کی نظیر عدالتی تاریخ میں نہیں ہے، 5 سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے، عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں تاکہ عوام بھی دیکھیں کہ عدالتوں میں ہوتا کیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہو گیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے، نیب کا ادار صرف سیاست کی جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے، میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی قیمت میں کمی
 علاوہ ازیں احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نےشریک ملزم ارشد مرزا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 7 نومبر تک ملتوی کردی۔